Breaking News
Join This Site
سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبارشاہین صاحب کا ٹرانسفر ہو گیا ہے

سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبارشاہین صاحب کا ٹرانسفر ہو گیا ہے

سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبارشاہین صاحب کا ٹرانسفر ہو گیا ہے۔ انھوں نے 2013سے لے کر 2017تک 4 سال تک شعبہ تعلیم میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کا ایک مختصر جائزہ پیش خدمت ہے۔ ان کے 4 سالہ دور میں 4500 پرائمرئ سکولز پرائیویٹ کیے گئے۔اور ان سکولوں کے تقریبا 12000 اساتذہ کو دور دراز کے سکولوں میں اجڈجسٹ کیا گیا۔ جب کہ سیکڑوں سکول جو سالہا سال سے نمایاں کارکردگی دکھا رہے تھے ان کو دانش اتھارٹی کو پیارا کر دیا گیا۔ جب کہ سکولوں کی ایک بہت بڑی تعداد پرائیویٹ کرنے کے لیے پائپ لائن میں ہیں۔ اس بات کا قوئ امکان تھا کہ اگر چند سال وہ مزید رک جاتے تو اب تک پنجاب کے تما سکولز تعلیم کے نام پہ کاروبار کرنے والے بیوپاریوں کو دے دیے جاتے اور تمام اساتذہ کو بھارت کے بارڈر پہ بھیج دیا جاتا تاکہ وہ وہاں دشمن کے بچوں کو پڑھائے۔ پچھلے 4 سال میں جتنے شو کاز اساتذہ کو دیے گئے اگر ان کو گن لیا جائے تو اس بات کا قوئ امکان ہے کہ گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اک اور ریکارڈ پاکستان کے حصے میں آ جائے۔٪99 رزلٹ پہ بھی ان کو شوکاز کےتعریفی اور توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔ 35000 اضافی کمرے تعمیر کیے جانے کا اعلان کیا گیا جو ایک روپیہ خرچ کیے بغیر تعمیر کر دیے گئے ہیں۔ بس ان کا افتتاح باقی ہے۔پچھلے 1 سال سے 80000 اساتذہ کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کیا گیاجو آنے والے 2،3 سالوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو جائے گا۔ تمام اساتذہ کو پچھلے 4 سالوں میں لفافہ صحافیوں کے زریعے 300 بار اپگریڈیشن کی نوید سنا کر ان کے لیے مسرت کا سامان فراہم کیا گیا۔ آپ کی تعلیم دوستی کا ثبوت یہ ہے کہ پیک کے امتحان میں تمام پوزیشنیں آپ کے قائم کردہ سکول کو ملیں۔ آج صوبہ بھر کے تمام سکولوں اساتذہ گلی کوچوں سے بچے ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ ٹارگٹ پورا نہ ہونے کے بعد کی تذلیل سے بچا جا سکے۔ تمام اساتذہ کی جھولیاں بھر بھر کر ان کو دعائیں ہیں کہ جس محکمے میں بھی جائیں وہ محکمہ اسی طرح دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔